ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کشمیر: اننت ناگ میں ملی ٹینٹوں کے خفیہ ٹھکانے سے اسلحہ و گولہ بارود برآمد

کشمیر: اننت ناگ میں ملی ٹینٹوں کے خفیہ ٹھکانے سے اسلحہ و گولہ بارود برآمد

Sun, 21 Feb 2021 20:38:38    S.O. News Service

سری نگر،21؍فروری(ایس او نیوز؍یو این آئی) سیکورٹی فورسز نے جنوبی ضلع اننت ناگ کے ایک جنگلی علاقے میں ملی ٹنٹوں کے ایک خفیہ ٹھکانے سے اسلحہ و گولہ بارود برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ جموں و کشمیر پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ سری نگر میں کرشنا ڈھابہ کے مالک پر حملے کے ایک سازشی کی گرفتاری کے بعد پولیس اور سیکورٹی فورسز نے ضلع اننت ناگ کے جنگلی علاقے میں ملی ٹنٹوں کے ایک خفیہ ٹھکانے کا پتہ لگایا ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ خفیہ ٹھکانے سے بھاری مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود بشمول تین اے کے 56 رائفلیں، چینی ساخت کے دو پستول، دو گرینیڈ، ٹیلی اسکوپ برآمد کیا گیا ہے۔

سری نگر میں قائم فوج کی پندرہویں کور کے ایک ترجمان نے بتایا کہ 'سری نگر ڈھابہ حملے کا ایک مشتبہ ملزم گزشتہ شام فوج اور پولیس کی مشترکہ ٹیم کو ضلع اننت ناگ میں دو جگہوں پر لے گیا، جہاں سے اسلحہ و گولہ بارود برآمد کیا گیا'۔ انہوں نے بتایا کہ 'سیکورٹی فورسز نے تین اے کے رائفلیں، ان کی چھ میگزینیں، دو پستول، ان کی تین میگزینیں اور چار گرینیڈ برآمد کیے ہیں۔ مشترکہ تلاشی آپریشن جاری ہے'۔


Share: